ڈی آئی خان،پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، 3دہشتگرد ہلاک

جمعہ 10 اکتوبر 2025 22:20

ڈی آئی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) ڈی آئی خان کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران 3دہشتگردوں ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی خان پولیس نے پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکے اور فائرنگ کی آوازوں کی تصدیق کی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ پولیس ٹریننگ سکول پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے دوران تین حملہ آور ہلاک کر دئیے گئے۔