کوہستان اپر، پولیس کا تھانہ ہربن کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 12:09

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) ایس ڈی پی او سرکل شتیال گوہر وکیل نے پولیس نفری کے ہمراہ تھانہ ہربن کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ کوہستان اپر پولیس کے مطابق سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران حساس مقامات، مکانات، کرایہ داروں اور دکانوں کی چیکنگ، گاڑیوں و مشکوک افراد کی تلاشی اور غیر قانونی اسلحے کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے گئے۔ کوہستان اپر پولیس نے کہا کہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن یا کسی بھی قانونی کارروائی کا مقصد ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔