
خلیجی ممالک عالمی ٹیکنالوجی کا مرکز بننے کے اہل ہیں، ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن
ہفتہ 11 اکتوبر 2025 13:05
(جاری ہے)
خلیجی ممالک کی 75 فیصد سے زیادہ آبادی ایسے نوجوانوں پر مشتمل ہے جو سیکھنے اور ٹیکنالوجی کا شوق رکھتے ہیں، تیسرا خلیجی خودمختار دولت فنڈز ہیں جو سرمایہ کاری کی ترقی کا انجن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آرگنائزیشن فی الحال ایک ٹھوس ڈیجیٹل انفراسٹرکچر بنا رہی ہے جو نوجوانوں اور اختراع کاروں کو تکنیکی طور پر خود کفالت حاصل کرنے اور عالمی ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل کی تشکیل میں کردار ادا کرنے کے قابل بنا رہی ہے۔ آرگنائزیشن کی بنیاد 2020 میں نو رکن ممالک نے رکھی تھی جن میں بحرین، اردن، کویت، مراکش، نائیجیریا، عمان، پاکستان، سعودی عرب اور روانڈا ہیں۔ تنظیم کی ویب سائٹ کے مطابق تنظیم کا مشن ڈیجیٹل معیشت میں ترقی کو تیز کرنے، زیادہ سے زیادہ خوشحالی حاصل کرنے اور مشترکہ مفادات اور اشتراکی ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے خواتین، نوجوانوں اور کاروباری افراد کو بااختیار بنانا ہے۔اسی تناظر میں ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل دیمۃ الیحییٰ نے میڈیا اور ڈیجیٹل ڈس انفارمیشن کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی تنازعات پیدا کرنے، شکوک کے بیج بونے اور غلط معلومات پھیلانے کے لیے استعمال ہونے والا آلہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید سفارت کاری اب صرف روایتی سیاست تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں ٹیکنالوجیکل ڈپلومیسی شامل ہوگئی ہے جو سفارت کاروں اور تکنیکی ماہرین کو ایک میز پر اکٹھا کرتی ہے۔دریں اثنا سکریٹری جنرل نے کویت میں سعود الناصر ڈپلومیٹک انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ’’ ٹیکنالوجیکل ڈپلومیسی ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک سمپوزیم میں اپنی پیشکش کے بعد حکومتوں اور بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے درمیان رابطے کے پُل بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا یہ رابطے کے پل بعض اوقات ممالک کی معیشتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کمپنیوں کے ساتھ شعوری سفارتی انداز میں مشغول ہونا چاہیے اور جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کی حکمرانی میں فعال طور پر حصہ لینا چاہیے۔ واضح رہے خلیجی ریاستوں کی جانب سے مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری کا حجم حالیہ برسوں میں دسیوں ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ خلیج تعاون کونسل کے مطابق خلیجی ریاستیں اس وقت اس سرمایہ کاری کو دوگنا کرکے 2030 تک سینکڑوں بلین تک کرنے کے بڑے عملی منصوبے اپنا رہی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ امن معاہدے پر دستخط کر دیے گئے
-
ٹرمپ اسرائیل کو عرب ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے میں مدد دے سکتے ہیں، نتن یاہو
-
اسرائیلی جیلوں سے 1968 فلسطینی قیدی رہا
-
مشرق وسطیٰ کے ایک نئے تاریخی دورکا آغاز ہے، امریکی صدر
-
چین کا امریکا پرجوابی وار، ٹرمپ کے نئے ٹیرف کو منافقانہ قرار دیدیا
-
اسرائیل سے واپسی پر پاک افغان جنگ معاملے کو دیکھوں گا، ٹرمپ
-
چھ ماہ میں پہلی مرتبہ غزہ میں ایندھن اور گیس کے ٹرک داخل
-
حماس نے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالی رہا کردیے ، سیکڑوں فلسطینی قیدی بھی غزہ پہنچ گئے
-
آسٹریلوی ایئرلائن قنطاس کے 57 لاکھ صارفین کا ڈیٹا آن لائن لیک
-
فوجی کارروائی ختم نہیں ہوئی،نیتن یاہوکی ڈھٹائی برقرار
-
چین کو تکلیف نہیں دینا چاہتے ڈونلڈ ٹرمپ
-
غزہ میں جنگ ختم ہوگئی ہے، امریکی صدر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.