پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے سر گرم عمل ،562 ملزمان گرفتار،591 مقدمات درج

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 14:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے سر گرم عمل ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران کریک ڈائون میں مجموعی طور پر562 ملزمان گرفتار،591 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے جبکہ صوبائی دارالحکومت میں انسداد سموگ کریک ڈائون میں40 ملزمان گرفتار اور32 کے خلاف مقدمات درج کیئے گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی2 لاکھ 68 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان،23 ہزار398 گاڑیوں کو بند ،272 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے ۔ آئی جی پنجاب نے شاہراہوں، انڈسٹریل ، اور زرعی ایریاز سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈائون اورسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت احکامات جاری کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :