وزیر اعظم کی مصنوعی ذہانت کے فروغ اور نفاذ کے حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 16:04

وزیر اعظم  کی مصنوعی ذہانت کے فروغ اور نفاذ کے حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) وزیر اعظم شہبازشریف نے مصنوعی ذہانت کے فروغ اور نفاذ کے حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ مصنوعی کے ذہانت کے استعمال کے حوالے سے ڈیٹا پروٹیکشن اور ڈیٹا سورینیٹی اور مصنوعی ذہانت کو مد نظر رکھا جائے ۔ ہفتہ کو وزیراعظم کی زیر صدارت مصنوعی ذہانت کے فروغ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حکومت آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کو فروغ دینے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ،مصنوعی ذہانت کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔

شہباز شریف نے کہاکہ ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے مزید مؤثر بنایا جائے گا ،مصنوعی ذہانت کے حوالے سے قومی پالیسی کا نفاذ مؤثر طور پر کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہاکہ مصنوعی کے ذہانت کے استعمال کے حوالے سے ڈیٹا پروٹیکشن اور ڈیٹا سورینیٹی اور مصنوعی ذہانت کو مد نظر رکھا جائے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ مصنوعی ذہانت کا ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔

وزیراعظم نے مصنوعی ذہانت کے فروغ اور نفاذ کے حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ۔اجلاس کو مصنوعی ذہانت کے حوالے سے حکومتی سطح پر اقدامات سے آگاہ کیا گیا ۔ بریفنگ دیاگیا کہ اے آئی کے نفاذ کے حوالے سے ماہرین پر مبنی اے آئی ایڈوائزری پینل تشکیل دیا جا رہا ہے ۔اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ،وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ، وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران اور ماہرین نے شرکت کی۔