اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلی فونک رابطہ،مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور غزہ میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 16:04

اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلی فونک رابطہ،مشرق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور غزہ میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزراء نے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے عرب اسلامی ممالک کی وسیع تر کوششوں کے ساتھ ساتھ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی آئندہ سربراہی کانفرنس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔