سابق صوبائی وزیرصحت رحمت صالح بلوچ کا بی ایم سی اسپتال کا دورہ، انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 19:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) سابق صوبائی وزیرصحت اوررکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے ہفتہ کو بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی)ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آصف انور شاہوانی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر آصف انور شاہوانی نے رحمت صالح بلوچ کو اسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کروایا اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، انتظامی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

ایم پی اے رحمت صالح بلوچ نے بی ایم سی اسپتال کی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے پر ڈاکٹر آصف انور شاہوانی اور ان کی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایم سی اسپتال صوبے کے عوام کے لیے ایک اہم طبی مرکز ہے اور اس کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔

متعلقہ عنوان :