Live Updates

وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کے لیے ہائوس رینٹ الائونس میں 85 فیصد اضافے کا اعلان

گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام سرکاری ملازمین چاہے وہ مستقل ہوں یا کنٹریکٹ پر

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 22:18

وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کے لیے ہائوس رینٹ الائونس میں 85 فیصد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے بڑا مالیاتی ریلیف دیتے ہوئے ہائوس رینٹ الائونس میں 85 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام سرکاری ملازمین چاہے وہ مستقل ہوں یا کنٹریکٹ پرکے ہائوسنگ رینٹ الائونس میں 85 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ نے اس تجویز کی منظوری دے دی ہے، جسے حتمی منظوری کے لیے جلد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔نئے الائونس کا تعین اب ملازمین کی موجودہ بنیادی تنخواہ کے مطابق کیا جائے گا، جب کہ پہلے یہ 2008 کے پے اسکیل کی بنیاد پر دیا جاتا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ سے منظوری کے بعد یہ فیصلہ مہنگائی اور بڑھتے ہوئے کرایوں سے متاثر سرکاری ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا۔یہ پالیسی گزشتہ کئی برسوں میں ہائوس رینٹ الائونس میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ قرار دی جا رہی ہے، جس کا مقصد سرکاری ملازمین کے مالی دبا میں کمی لانا ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :