عازمینِ حجاج 27 اکتوبر تک حج درخواست میں کوائف کی درستگی متعلقہ بینک برانچ سے کروا لیں،وزارت مذہبی امور

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 21:24

عازمینِ حجاج 27 اکتوبر تک حج درخواست میں کوائف کی درستگی متعلقہ بینک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) وزارت مذہبی امور نےسرکاری عازمین حج 2026 سے کہا ہے کہ اگر عازمینِ حجاج کی حج درخواست میں کوائف کی درستگی کی ضرورت ہے (سوائے شناختی کارڈ نمبر اور حج پیکج کے ) تو27 اکتوبر تک متعلقہ بینک برانچ سے درستگی کروا لیں۔ آن لائن درخواست گزار یہ سہولت دوسری قسط کے دوران حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شناختی کارڈ تصحیح، گروپنگ کے لیے درخواست انچارج آئی ٹی سیل، وزارت مذہبی امور، کوہسار بلاک، پاک سیکرٹریٹ، اسلام آباد کے نام تحریری درخواست بھجوائیں یا مقام روانگی کے متعلقہ حج افسر کو ای میل کریں۔کراچی، سکھر [email protected] 0519205827 ،لاہور، رحیم یار خان [email protected] 519203910ملتان، کوئٹہ، فیصل آباد، سیالکوٹ [email protected] 0519201564 اسلام آباد[email protected] 0519207134رابط کر سکتے ہیں ۔