Live Updates

لڑائی مک گئی اے

تسی کس گل دا احتجاج کر دے پہ او؟ گھر جاؤ، خواجہ آصف کا مذہبی جماعت کے غزہ مارچ پر ردعمل

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 22:25

لڑائی مک گئی اے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے دستخط کردئیے ہیں جنگ بند ہوگئی ہے تو جی ٹی روڈ پر فلسطینیوں سے محبت کرنے والوں نے جلوس نکال کر اسلام آباد پر چڑھائی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ 2سال غزہ کے باسیوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے تھے بچوں کا قتل عام جاری تھا اور ساری دنیا کی عوام احتجاج کر رہی تھی جن میں بہت بڑی تعداد اور اکثریت غیر مسلم ممالک کے باسیوں کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بعض فلسطین پر جان قربان کے خواہش مندوں کو شاید اطلاع نہیں تھی اب جب جنگ بندی کے معاہدے پر اسرائیل اور حماس نے دستخط کردئیے ہیں جنگ بند ہوگئی ہے تو جی ٹی روڈ پر ان فلسطینیوں سے محبت کرنے والوں نے جلوس نکال کر اسلام آباد پر چڑھائی کر دی۔انہوںنے کہاکہ زیادتی ہے ان کو بتایا نہیں جا رہا کہ لڑائی مک گئی اے تسی کس گل دا احتجاج کر دے پہ او گھر جاؤ ، فلسطینی مٹھائی کھا رہے ہیں اور ہم احتجاج کر رہے ہیں۔
Live غزہ امن معاہدہ سے متعلق تازہ ترین معلومات