Live Updates

خیبرپختونخواہ اسمبلی کے اگلے سیشن میں پیر کو سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلی منتخب کرلیا جائےگا

وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے، آئین کے تحت وزیراعلی نے گورنر کو استعفیٰ دینا ہوتا ہے، گورنر کے قبول کرنے کا کوئی عنصر شامل نہیں۔ سلمان اکرم راجا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 11 اکتوبر 2025 20:48

خیبرپختونخواہ اسمبلی کے اگلے سیشن میں پیر کو سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلی ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11 اکتوبر 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ اسمبلی کے اگلے سیشن میں پیر کو سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلی منتخب کرلیا جائےگا، وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ گورنر کو علی امین کا استعفیٰ مل چکا ہے اور اس نے تسلیم بھی کر لیا ہے کہ استعفیٰ اس کو مل چکا ہے ۔

آئین کے آرٹیکل 130 کی شک 8 کے تحت وزیراعلی نے اپنا استعفی دینا ہوتا ہے اس میں گورنر کے قبول کرنے کا کوئی عنصر شامل نہیں ہے ااس حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے بھی موجود ہیں کہ آئینی عہدوں کے استعفے اس چیز کے محتاج نہیں ہیں کہ انہیں کوئی منظور کرے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی گورنر کا ماتحت نہیں ہوتا کہ اس نے اس کو چارج چھوڑنے کی اجازت دینی ہوتی ہے۔ آئین کے مطابق جب ایک وزیراعلی استعفی دے دے تو اسمبلی کے اگلے سیشن میں نیا وزیراعلی منتخب کیا جائے۔

تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ہم آگے بڑھیں گے۔ ان شااللہ سوموار کے دن خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوگا، جس میں سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلی منتخب کرلیا جائے گا۔ مزید برآں صدر پی ٹی آئی کےپی کے جنید اکبر کی پریس کانفرنس میں کہا کہ آپ غلط فہمی میں ہیں کہ سیف ہاوس سے لا کر کسی کو بٹھا دیں گے ایسا نہیں ہوگا یہاں یہ نہیں ہوسکتا،آپ کہتے ہیں کہ بیان حلفی ہیں 92 ممبران میں سے ایک بھی بندہ نہیں ٹوٹے گا اگر ٹوٹا تو کےپی کے کی زمین اس پر تنگ کردینگے۔

جنید اکبر نے کہا کہ اسامہ بن لادن بنی گالا یا اس کی حدود سے گرفتار نہیں ہوا تھا۔ جپ خیبرپختونخوا میں اے این پی کی حکومت تھی اور یہاں دہشتگردی ہو رہی تھی تو اس وقت موجودہ وزیراعظم پنجاب کے وزیراعلیٰ تھے اور یہ ریکارڈ کا حصہ ہے کہ اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ میں تو طالبان کو سپورٹ کرتا ہوں اسلئے اۤپ پنجاب میں حملے نہ کریں۔ اسی وزیراعظم کی پارٹی نے اسامہ بن لادن سے فنڈر لئے تھے۔افغان جنگ میں کودنے کا فیصلہ کوئی عمران خان یا پی ٹی اۤئی کا تو نہیں تھا۔ جنید اکبر خان نے کہا کہ سہیل آفریدی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سہیل آفریدی اب اچھی ٹیم بنائیں گے اور اگر کوئی کمی بیشی رہ گئی ہے تو وہ دور ہوگی، پارٹی سہیل آفریدی کو بھرپور سپورٹ کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات