کراچی پاک کالونی پولیس کاچھاپہ،چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے اسپئیر پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث ملزمان گرفتار

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) کراچی پولیس نےپاک کالونی میں واقع کباڑ کے گودام پر چھاپہ مار کرچوری شدہ موٹر سائیکلوں کے اسپئیر پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث تین مبینہ ملزمان کو گرفتارکر کےگودام سے ایک عدد موٹر سائیکل کا انجن، 6 عدد پیٹرول ٹینکیاں، 20 عدد رم، 3عدد ٹائر، ایک چین کور، 3 عدد سائیڈ کور، 10 عدد جمپ، 3 بورے مکس اسپیئر پارٹس و دیگر سامان برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں یوسف، شبیر اورنبیل شامل ہیں۔ پاک کالونی پولیس نےملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :