بلوچستان حکومت کا کوئٹہ کے باسیوں کوٹرانسپورٹ کی جدید سہولت کی فراہمی کیلئے بی آرٹی کوئٹہ کا منصوبہ لانے کا فیصلہ

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 21:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے باسیوں کوٹرانسپورٹ کی جدید سہولت کی فراہمی کیلئے بی آرٹی کوئٹہ کا منصوبہ لانے کا فیصلہ کرلیا ، منصوبے پر 300ارب روپے تک لاگت آنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑنے بتایا کہ میٹروبس سروس اسلام آباد ، بی آر ٹی پشاور کی طرز پر کوئٹہ میں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے سریاب کے علاقے میاں غنڈی سے کچلاک تک بی آر ٹی کوئٹہ کا روٹ بنایا جائے گا جس میں مختلف مقامات پر بی آر ٹی اسٹیشنز ،انڈر گروانڈ ٹریک اور فلائی اوور بنائے جائیں گے،سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ بی آر ٹی کوئٹہ کی فیزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کا کام شروع کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ بنک سے سافٹ لون لیا جائے گااس منصوبے حتمی لاگت کا تعین نہیں ہوا ہے تاہم پی آر ٹی کوئٹہ کے منصوبے پر تین سو ارب تک لاگت آنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :