ہری پور پولیس کی کارروائی، سوشل میڈیا پر نازیبا الفاط استعمال کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

اتوار 12 اکتوبر 2025 11:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر نازیبا الفاط استعمال کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نازیبا، غیر اخلاقی الفاظ اور ویڈیو بنانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر نازیبا اور غیر اخلاقی الفاظ والی ویڈیو بنانے والے عمر شیر ولد شیر محمد سکنہ ڈھینڈہ کو گرفتار کر لیا۔