جعلی پرمٹس کے ذریعے گندم مہنگے داموں فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

چیک پوسٹوں پر کارروائیاں کر کے 4 گاڑیوں سے 160 من گندم برآمد کر لی گئی

اتوار 12 اکتوبر 2025 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) جعلی پرمٹس کے ذریعے گندم مہنگے داموں فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،چیک پوسٹوں پر کارروائیاں کر کے 4 گاڑیوں سے 160 من گندم برآمد کر لی گئی۔ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول پنجاب کے مطابق گندم کی ترسیل حازمک، مستقیم، شاہ تاج، نیو سیٹھی اور سلطان فلور ملز سے کی جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ نے ملوث فلار ملز کے خلاف تحقیقات کا حکم دے کر انکوائری شروع کر ادی ۔

ترجمان کے مطابق آن لائن پرمٹ کے حصول میں جعلسازی کرنے والی فلار ملز نے انڈسٹری کے اعتماد پر بھی ضرب لگائی ہے، ،ڈیجیٹل جعلسازی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ویب سائٹ اور دستاویزات میں جعلسازی مجرمانہ فعل ہے، گندم منتقلی میں شامل چاروں گاڑیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :