چنیوٹ جھمرہ روڈ پر ڈمپر اور رکشہ میں تصادم، ایک جاں بحق، ایک زخمی

اتوار 12 اکتوبر 2025 16:20

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) جھمرہ روڈ کوٹ خدایار کے قریب ڈمپر اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا والد شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ ندیم عباس ولد ریاض حسین سکنہ کوٹ خدایار کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی 60 سالہ ریاض حسین ولد شفیع محمد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ٹیم نے جاں بحق شخص کی لاش قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دی۔\378