پشاور تھانہ ریگی پولیس کی کارروائی، ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان گرفتار

اتوار 12 اکتوبر 2025 16:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ریگی اسلام شاہ خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری اور بروقت کارروائی کے دوران ملزمان یونس خان اور علی خان کو گرفتار کر کے دو عدد پستول بھی برآمد کرلی ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :