وزیر اعلیٰ کے پی انتخاب ، پی ٹی آئی نے اپنے 80 ارکان کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں پابند کر دیا

ْکسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے اراکین کو سی ایم ہاؤس میں ٹھہرایا گیا ہے، ذرائع

اتوار 12 اکتوبر 2025 17:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ کے پی انتخاب کے سلسلے میں تحریک انصاف نے اپنے 80 ارکان کو وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پابند کر دیا۔ذرائع کے مطابق 80 سے زیادہ پی ٹی اراکین اسمبلی کو سی ایم ہاؤس میں ٹھہرایا گیا ہے، 5 سے 10 ایم پی ایز گھروں کو جاتے ہیں اور واپس آجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے اراکین کو سی ایم ہاؤس میں ٹھہرایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم پی ایز پر غیر ضروری کالز اٹھانے پر پابندی عائد ہے۔پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں اسد قیصر، جنید اکبر ،سلمان اکرام راجہ سمیت دیگر پارٹی رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیحوالے سے لائحہ عمل تیار کیا گیا اور غیر آئینی اقدام پر احتجاج کی حکمت عملی بھی تیار کی گئی۔