جاز ، فکر فری پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کا ڈیجیٹل لائف اسٹائل پارٹنر بن گیا

اتوار 12 اکتوبر 2025 18:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) پاکستان کے صفِ اول کے ڈیجیٹل آپریٹر جاز نے اپنے جدید ڈیجیٹل انشورنس پلیٹ فارم فکر فری کے ساتھ مل کر پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کے لیے ڈیجیٹل لائف اسٹائل پارٹنر کے طور پر شمولیت اختیار کرلی ہے۔ یہ سیریز 12 اکتوبر سے 8 نومبر تک فیصل آباد، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

کرکٹ پاکستان میں محض ایک کھیل نہیں، بلکہ ایک جذبہ ہے جو گھروں، شہروں اور نسلوں کو جوڑتا ہے۔ ہر چوکا، ہر وکٹ اور ہر جشن خوشی اور جوش کا نیا لمحہ بناتا ہے۔ ایسے ہی لمحے جاز اپنے فکر فری مومنٹس کے ذریعے اجاگر کر رہا ہے جب شائقین کھیل میں پوری طرح محو ہو کر ہر فکر بھول جاتے ہیں اور خوشی محسوس کرتے ہیں۔ اسی جذبے کو فکر فری اپنے صارفین تک پہنچا رہا ہے، جو ہیلتھ، انکم اور موبائل انشورنس جیسی آسان ڈیجیٹل سہولتوں سے خود کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس شراکت داری کے ذریعے جاز اور فکر فری نہ صرف کرکٹ کے جذبے کو سراہ رہے ہیں بلکہ اس مثبت سوچ اور حوصلے کو بھی نمایاں کر رہے ہیں جو پاکستانی عوام کی پہچان ہے۔ اسٹیڈیم میں گونجتے نعرے، جوش و خروش اور حب الوطنی سے بھرپور مناظر فکر فری کے فلسفے کی عکاسی کرتے ہیں ایک ایسا طرزِ زندگی جو پر اعتماد، محفوظ اور بے فکر ہے۔ جاز لائف اسٹائل وینچرز کے سربراہ علی فہد نے کہا، "کرکٹ پاکستانی قوم کے جذبے، اتحاد اور مشکل وقت میں خوشی تلاش کرنے کی صلاحیت کی حقیقی تصویر ہے۔

یہی لمحات فکر فری کے نظریے کو ظاہر کرتے ہیں ایک ایسی زندگی کا احساس جو پر اعتماد، محفوظ اور بے فکر ہو۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس جذبے کو اس سیزن میں لاکھوں شائقین کے ساتھ مل کر منا رہے ہیں۔"پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز نہ صرف سنسنی خیز مقابلوں سے بھرپور ہوگی بلکہ ایسے بے شمار فکر فری لمحے بھی لائے گی جو آزاد، خوشگوار اور پراعتماد زندگی کی عکاسی کرتے ہیں وہی جذبے جنہیں جاز اور فکر فری فخر کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔