اسلام آباد پولیس نے 22 جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرلیا

اتوار 12 اکتوبر 2025 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے جرائم اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت وفاقی دارالحکومت میں مختلف کارروائیوں کے دوران 22 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔اتوار کو پولیس اہلکار نے بتایا کہ رمنا، سنگجانی، کھنہ، کرپا اور لوہی بھیر تھانوں کی پولیس ٹیموں نے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1548 گرام آئس اور ایک پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کی خصوصی مہم کے دوران مزید 16 مجرموں کو بھی حراست میں لیا گیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز محمد شعیب خان نے کہا کہ آئی سی ٹی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور وفاقی دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔