آگاہی کنونشن سندھ کے شہری عوام کو متحد کرنے کا زریعہ ثابت ہوگا،ڈاکٹر نگہت

شہر ی سندھ کے مسائل کا واحد حل جنوبی سندھ صوبے سے منسوب ہے،شہری سندھ کی عوام کوایک بار پھر مہاجر پرچم تلے متحدکرنا اولین ترجیح ہے،جوائنٹ سیکریٹری مہاجرقومی موومنٹ

اتوار 12 اکتوبر 2025 19:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)کی جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹرنگہت فاطمہ نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر ڈسٹرکٹ سینٹرل وایسٹ کے ذمہ داران سے ملاقات کی جس میں انہوں نے 17اکتوبر کو ڈسٹرکٹ سینٹرل جبکہ 18اکتوبر کو ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ہونے والے کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ماہ اکتوبر میں کراچی بھر کے مختلف اضلاع میں ہونے والے آگاہی کنونشن سندھ کے شہری عوام کو متحد کرنے کا زریعہ ثابت ہوگا جوکہ مہاجرمیں موجود مایوسی کے خاتمے باعث بنے گا جس کیلئے عوامی رابطہ مہم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی آگاہی کیلئے مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما، کارکنان اور SUGFسے وابسطہ افراد شہر کے مختلف علاقوں میں رابطہ مہم کا آغاز اور کنونشن کے دعوت نامیں تقسیم کررہے ہیں اور آفاق بھائی کا پیغام جس کے تحت آنے والے مسائل اور خطرات سے مہاجر عوام کو آگاہی فراہم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے متعصبانہ اقدمات نے مہاجر عوام کو دیوار سے لگا دیا ہے اور ان سے جینے تک کا حق چھین لیا ہے جس کا واحد حل جنوبی سندھ صوبے کے قیام سے منسوب ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہری سندھ کی عوام کو ایک بار پھر مہاجر پرچم تلے متحد کرنا مہاجر قوم موومنٹ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں ڈور ٹو ڈور جانے کی مہم کا آغاز بھی جلد کردیا جائیگا،تاکہ قوم کو متحد کرکے تقسیم کی لعنت سے نجات دلائی جاسکے۔