بابراعظم کی وکٹ لینے پربیحد خوشی ہوئی،جنوبی افریقہ کے سپنرسائمن ہارمرنہال

پیر 13 اکتوبر 2025 12:57

بابراعظم کی وکٹ لینے پربیحد خوشی ہوئی،جنوبی افریقہ کے سپنرسائمن ہارمرنہال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) جنوبی افریقی اسپنر سائمن ہارمن نے پاکستان کے ٹاپ کلاس بیٹر کو آؤٹ کرنے پر کہا ہے کہ انھیں بابراعظم کی وکٹ لینے پر بیحد خوشی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہاکہ بابراعظم کی وکٹ لینے پر بیحد خوشی ہوئی۔سائمن ہارمر نے پاکستانی بیٹرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پہلے روز مجموعی طور پر پاکستانی بلے بازوں نے اچھی بیٹنگ کی ہے۔جنوبی افریقی اسپنر نے میچ میں ڈراپ ہونے والے کیچز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے کچھ کیچز ڈراپ ہوئے جو کھیل کا حصہ ہیں۔