پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن نے کریک ڈائون کے دوران 832 اتائیوں کے مراکزسیل کر دئیے

پیر 13 اکتوبر 2025 13:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے انسداد اتائیت کارروائیاں کرتے ہوئے صوبہ بھرسے 832 اتائیوں کے مراکز سیل کردئیے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ایچ سی کے مطابق پانچ ہفتوں میں 29 اضلاع میں چھاپے مارے 2ہزار954مراکز پرکارروائی کی گئیں،1ہزار590مراکز کی نگرانی بھی شروع کردی گئی۔354اتائیوں کے مراکز رضاکارانہ بند یا دیگر قانونی کاروبار میں تبدیل کردئیے ۔ لاہور میں سب سے زیادہ 223اتائیوں کے مراکز بند کرائے گئے۔ترجمان کے مطابق 2 لاکھ 46 ہزار سے زائدچھاپے مارے گئے اور63ہزار500غیرقانونی مراکزسیل کیے گئے۔29ہزار350 سے زائداتائیوں نے رضاکارانہ غیرقانونی کاروباربندکیے

متعلقہ عنوان :