نذیر خان سواتی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے انکی رہائشگاہ پر سیاسی و سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری

پیر 13 اکتوبر 2025 16:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری مراد خان کے والد ،پارٹی کے دیرینہ کارکن و سابق ڈپٹی میئر لاہور نذیر خان سواتی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے انکی رہائشگاہ پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری رہا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری،وزیر مملکت ملک عبدالرشید خاں نے لاہور میں انکی رہائشگاہ جا کر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

مسلم لیگ (ن)کے رہنما بلال فاروق تارڑ نے بھی سواتی خان کے انتقال پر مراد خان سے اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس کے ساتھ رکن قومی اسمبلی صباء صادق ،اظہر قیوم ناہرہ نے بھی سواتی خان مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ جبکہ لیگی رہنما کامران مائیکل اور سابق ایم پی اے شکیل آئیون اور چودھری اشفاق نذیر نے سواتی خان مرحوم کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔