سوراب ،بی ایس ڈی آئی میں پسماندہ ،سہولیات سے محروم دیہی علاقوں کو خصوصی ترجیح دی جائیگی،حافظ خلیل الرحمن لہڑی

پیر 13 اکتوبر 2025 17:36

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) چیئرمین یونین کونسل مولی حافظ خلیل الرحمن لہڑی نے ڈسٹرکٹ سوراب کے حالیہ BSDI کے فنڈز میں ضلع کے دیہی یوسیز خصوصا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو یکسر نظرانداز کرنے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے پہلی بار بلوچستان میں قومی خزانے کے استعمال کو جامع اور مؤثر انداز میں براہ راست عوامی مفاد کے مطابق خرچ کرنے کی جو پالیسی اپنائی گئی ہے بدقسمتی سے سوراب میں اس مثبت پالیسی کو پامال کی جارہی ہے ، اس پروگرام کا واضح مقصد وسائل کو تمام تر سیاسی مداخلت سے محفوظ رکھ کر ان علاقوں پر خرچ کرنا تھا جو کئی عرصے سے سیاسی ناروا داری اور دیگر عوامل کے بنیاد پر بنیادی سہولیات سے محروم اور پسماندہ ہوتے آرہے ہیں ، خصوصا دیہی علاقے جو ہر دور میں نظر انداز اور آج کی اس جدید دور میں بھی زندگی کی تمام تر بنیادی ضروریات سے محروم ہیں جن کے مکین پانی بجلی تعلیم اور سڑک جیسی سہولیات کے لئے ترس رہے ہیں ، اب صوبائی حکومت کی ایک خوش آئند پالیسی کے بعد یہ توقع کی جارہی تھی کہ صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع سوراب میں بھی BSDIمیں پسماندہ اور سہولیات سے محروم دیہی علاقوں کو خصوصی ترجیح دی جائے گی اور یہاں کے لئے بھی اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کو شامل کیا جائے گا مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایک بار پھر ماضی کی سیاسی طریقہ کار کے عین مطابق ان پسماندہ علاقوں خصوصاً حالیہ قدرتی آفات سے سب سے زیادہ متاثرہ یونین کونسل مولی ، یونین کونسل شہدازئی میں خل بھٹ چرک اور پھشک کو ترقیاتی منصوبوں میں مکمل نظرانداز کیا گیا ہے جس سے یہاں کے عوامی حلقوں اور منتخب مقامی نمائندوں میں مایوسی اور تشویش پھیل چکی ہے ، ہم کمشنر قلات ڈویڑن اور دیگر اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں ضلع سوراب کے حالیہ BSDI میں ضلع کے آفت زدہ اور پسماندہ علاقوں مولی خل بھٹ اور چرک کو نظر انداز کرنے کا نوٹس لیکر مختص ترقیاتی منصوبوں پر نظر ثانی کریں ، وگرنہ ہم یہاں کے منختب بلدیاتی نمائندے احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔