کراچی پولیس کی کارروائی، منشیات سپلائی میں ملوث باپ، بیٹاگرفتار

پیر 13 اکتوبر 2025 18:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) سائٹ اے پولیس نے منشیات سپلائی میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے نقدی اور817گرام آئس برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں گل منیر عرف ظہور کمانڈو ولد غلام حیدر اورصابر علی ولد گل منیر شامل ہیں، جو کہ رشتے میں باپ، بیٹانکلے ۔گرفتارملزمان منشیات سپلائی کرنے باوانی چالی سائیٹ ایریا آئے تھے۔گرفتارملزمان نے دوران تفتیش لاڑکانہ سے منشیات لاکر کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کا انکشاف کیاہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :