صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم شمالی اضلاع میں رات کے وقت سردی میں اضافہ متوقع ہے،محکمہ موسمیات

پیر 13 اکتوبر 2025 22:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم شمالی اضلاع میں رات کے وقت سردی میں اضافہ متوقع ہے،صوبے کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم جبکہ شمالی اضلاع میں رات کے وقت ٹھنڈ محسوس کی گئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا،ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے کسی بھی مقام پر بارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔ محکمے کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت قلات میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔