شفافیت، قابلیت اور انصاف پر مبنی بھرتی کا عمل حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے ،ڈپٹی کمشنر منیراحمد خان کاکڑ

پیر 13 اکتوبر 2025 19:19

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے محکمہ ریونیو نصیر آباد ڈویژن کی خالی آسامیوں کے لیے امتحانی عمل کا جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ انہیں تحریری امتحانات کے حوالے سے انہیں آگاہی فراہم کی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت دیں کہ امیدواران کو مقررہ وقت تک ٹیسٹ مکمل کرنے کے لیے تمام سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ امتحان کا عمل شفاف، منظم اور میرٹ پر مبنی ہو۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ہدایت کے مطابق کمشنر نصیرآباد ڈویڑن صلاح الدین نورزئی کی سربراہی میں محکمہ ریونیو کی تمام آسامیوں کو مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر پر کرنے کے لیے جامع اقدامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ شفافیت، قابلیت اور انصاف پر مبنی بھرتی کا عمل حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے تاکہ نوجوانوں کو ان کی اہلیت کے مطابق روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

واضح رہے کہ نصیرآباد ڈویژن میں محکمہ ریونیو کی مختلف آسامیوں کو پر کرنے کے لیے ریکروٹمنٹ کمیٹی کے چیئرمین و کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی نگرانی میں امیدواروں سے تحریری امتحانات لینے کا عمل جاری ہے۔ کمشنر آفس کے احاطے میں تحریری ٹیسٹ کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے جہاں امیدواران کے لیے کرسیاں، سایہ دار جگہ اور آبنوشی سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔امتحانات کے دوران ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے ٹیسٹ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :