لاہور، صوبائی کابینہ میں شامل ہونیوالے نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

پیر 13 اکتوبر 2025 20:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پیر کے روز یہاں گورنر ہائوس لاہور میں صوبائی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزرا سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں رانا محمد اقبال اور منشا اللہ بٹ شامل تھے۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے صوبائی وزرا کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی تقریب میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، ظہیراقبال چنڑ، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اورچیف سیکرٹری پنجاب سمیت تمام صوبائی کابینہ نے شرکت کی ۔ نئی تعینات ہونیوالی وزیر اعلی پنجاب کی ایڈوائزر انوشہ رحمان بھی تقریب میں موجود تھیں۔گورنر ہائوس میں ہونے والی حلف برداری تقریب میں سیاسی اور سماجی لوگوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔