گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کاوزیر داخلہ سندھ کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

پیر 13 اکتوبر 2025 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے ملاقات اور ان کی والدہ ماجدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

پیر کوگورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر کے پی نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت اوراپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا ء فرمائے۔اس موقع پر وزیرِ خوراک سندھ مخدوم محبوب زمان، سیکرٹری داخلہ سندھ اقبال میمن، نائب صدر پیپلز لائر فورم، کراچی ڈویژن ایڈووکیٹ طارق خٹک، سابق ایم پی اے منور وسان، بیورو چیف دُنیا نیوز کراچی طلحہ ہاشمی اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :