قومی مینز انڈر19 ون ڈے کپ کا فائنل لاہور بلوز اور راولپنڈی کے درمیان 16 اکتوبر کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

پیر 13 اکتوبر 2025 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) قومی مینز انڈر19 ون ڈے کپ کا فائنل لاہور بلوز اور راولپنڈی کے درمیان 16 اکتوبر کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں پیر کے روز کھیلے گئے گروپ اے کے آٹھویں راؤنڈ کے میچز کے نتائج اسطرح رہے۔ لاہور بلوز نے فیصل آباد کو 151 رنز سے ہرادیا۔سعد صفدر نے 104 رنز۔

(جاری ہے)

علی حسن بلوچ نے 66 رنز بنائے ،علی عثمان خان نی36 رنز کے عوض5 وکٹیں حاصل کیں ۔

سیالکوٹ نے لاڑکانہ کو160 رنز سے ہرادیا۔محمد طیب نے عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 67 رنز بنائے اور 16رنز کے عوض5 وکٹیں حاصل کیں۔ سمیر نثار نے 53 رنز بنائے ۔ملتان نے کوئٹہ کو 165 رنز سے ہرادیا۔حذیف اکبر نے سنچری بنائی اور محمد شیرز نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔پشاور نے کراچی بلوز کو3 وکٹوں سے ہرادیا۔ محمد حسین 37 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔محمد اویس نی3 وکٹیں حاصل کیں۔