پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ خوراک نے ڈیجیٹل دھوکہ دہی بے نقاب کردی

ڈی جی فوڈ امجد حفیظ کی سربراہی میں ویب پورٹل پر کام کرنیوالے گینگ کو 48 گھنٹوں میں بے نقاب کیا گیا ڈیجیٹل جعلسازی میں متعدد فلار ملز ملوث، شوکاز نوٹسز جاری،ڈرائیورز گرفتار، مقدمات درج،11گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں

پیر 13 اکتوبر 2025 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ خوراک نے ڈیجیٹل دھوکہ دہی بے نقاب کردی,ڈی جی فوڈ امجد حفیظ کی سربراہی میں ویب پورٹل پر کام کرنیوالے گینگ کو 48گھنٹوں میں بے نقاب کیا گیا۔ڈیجیٹل جعلسازی میں متعدد فلار ملز ملوث، شوکاز نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

المستقیم، شاہ تاج، المکہ ، سلطان، دریا اور عمر فلار ملز کو نوٹسز جاری کیے گئے،جعلی ای پرمٹ سے گندم اور آٹے کی سپلائی کے کر جانیوالے ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج کروا کر گرفتار جبکہ11 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں،ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول پنجاب کا کہنا تھا کہ جعلی ای پرمٹ سے ہزاروں من گندم اور آٹے کو اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی، سرکاری دستاویزات میں جعلسازی اور دھوکہ دہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جعلی ای پرمٹ کے ذریعے اسمگلنگ میں ملوث ٹرانسپورٹرز کے گرد بھی شکنجہ سخت کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :