بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی

پیر 13 اکتوبر 2025 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت جیل کی بجائے جوڈیشل کمپلیکس میں کی اور 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز استغاثہ کے حتمی دلائل پیش کیے جانے تھے ۔ کیس میں شہادت کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ وکیلِ دفاع خالد یوسف چوہدری کو نئی تاریخ سے متعلق باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے کیس کی کارروائی ملتوی کرتے ہوئے سماعت کی نئی تاریخ 14 اکتوبر مقرر کر دی ۔