فیصل آبادپولیس نے رواں سال سٹریٹ کرائم اور سنگین مقدمات کے 11000سے زائد ملزمان گرفتار

منگل 14 اکتوبر 2025 11:00

مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی زیر قیادت رواں سال پولیس کی بہترین کارکردگی رواں سال سٹریٹ کرائم اور سنگین مقدمات کے 11000سے زائد ملزمان گرفتار رواں سال ڈکیتی/رابری معہ قتل کے 36ملزمان گرفتار کر کے جیل بھجوایا گیا جس کی شرع چالانگ %92 رہی۔ ڈکیتی کے 129ملزمان گرفتار ہوئے اور چالانگ شرح %65 رہی دوران راہزنی زخمی کرنے والے 141 ملزمان گرفتار ہوئے اور چالانگ شرح %84 رہی۔

(جاری ہے)

رابری میں 7285 ملزمان گرفتار ہوئے اور چا لانگ شرح %71 رہی۔ جھپٹے اور چھیننے کی وارداتوں میں 1019ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کی چالانگ شرح %59 رہی۔ اسی طرح نقب زنی کے 1489,مویشی چوری کی934ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا گیا پولیس نے رواں سال 274 گینگز کے 714 ملزمان کو گرفتارکر کے ان سے بھاری مقدار میں مال مسروقہ و دیگر سامان برآمد کیارواں سال گینگز اور ملزمان سی94کروڑ80لاکھ سے زائد مال مسروقہ برآمد کیا گیاگشت اورناکہ بندیوں کومزید مؤثر بنایا جا رہا ہیاور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں

متعلقہ عنوان :