مظفرگڑھ ،تیزرفتار شاہزور ڈالے اور لوڈر رکشہ میں تصادم،ایک شخص جاں بحق ایک زخمی،ریسکیو ذرائع

منگل 14 اکتوبر 2025 11:52

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) تیزرفتار شاہزور ڈالے اور لوڈر رکشہ کے درمیان تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا،ریسکیو کنٹرول روم کے مطابق چوک سرور شہید رنگپور روڈ پر ہوریزن پٹرول پمپ کے نزدیک ایک تیز رفتار شاہ زور ڈالہ نے لوڈر رکشے کو اور ٹیک کرتے ہوئے ہٹ کیا ۔

(جاری ہے)

جس سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شخص زخمی ہو گیا۔ریسکیو 1122 ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی فراہم کرنے بعد اور ڈیڈ باڈی کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے کور کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید ہسپتال منتقل کر دیا ہے،عینی شاہدین کے مطابق حادثہ شہزور ڈالے کی تیزرفتاری اور ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا ہے۔\378