ملتان، انسدادپولیو مہم کے دوسرے روز 3 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مکمل

منگل 14 اکتوبر 2025 15:07

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) ملتان میں انسدادپولیو مہم کے دوسرے روز 3 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مکمل کر لیا گیا ہے،پولیو ٹیموں نے گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے مختلف علا قوں کا دورہ کیا اور فیلڈ میں ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے اپنے ہاتھوں سے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔ڈپٹی کمشنر نے والدین سے ملاقات کی اور مہم کے حوالے سے گفتگو کی۔اس موقع پر انہوں نے سٹاف کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔پولیو کا خاتمہ ہماری قومی ذمہ داری ہے۔تمام ادارے مل کر پولیو کے مکمل خاتمے کےلئے کام کریں۔

متعلقہ عنوان :