سعودی عرب کا آسکر میں نامزدگی کے لیے فلم ھجر کا انتخاب

منگل 14 اکتوبر 2025 16:36

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) سعودی فلم کمیشن نے فیچر فلم ھجر کو بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری میں آسکر کیلیے مملکت کی نمائندگی کیلیے منتخب کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی فلم سلیکشن کمیٹی کی نگرانی میں متعدد فلموں کا جائزہ لینے کے بعد ھجر کا انتخاب کیا گیا۔سعودی فلم اس کیٹیگری میں دنیا بھر کی درجن بھر فلموں کے ساتھ مقابلہ کرے گی، جنہیں متعدد انتخابی مراحل سے گزرنا ہوگا۔اس کا آغاز ابتدائی فہرست کے اعلان سے ہوگا جس کے بعد اکیڈمی حتمی فہرست جاری کرے گی۔

متعلقہ عنوان :