ریاض ایکسپو 2030 کی تیاریاں، جاپان نے ایکسپو کا پرچم سعودی عرب کو منتقل کر دیا

منگل 14 اکتوبر 2025 16:36

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) جاپان میں منعقدہ ایکسپو 2025 اوساکا کی اختتامی تقریب کے دوران بین الاقوامی نمائش بیورو کا پرچم باضابطہ طور پر سعودی عرب کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق اختتامی تقریب چھ ماہ تک جاری رہنے والی سرگرمیوں، ثقافتی مکالموں اور دنیا بھر سے شریک ممالک و وفود کے اجتماع کے بعد منعقد ہوئی ہے۔یہ اقدام نمائش کی میزبانی کی ذمہ داریوں کے باضابطہ منتقلی کی علامت ہے جس کے ساتھ ہی سعودی عرب نے 2030 میں غیرمعمولی ایونٹ کے انعقاد کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :