چین کا نیا تجرباتی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ

منگل 14 اکتوبر 2025 16:36

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) چین نے ایک نیا تجرباتی سیٹلائٹ شیان-31 کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق یہ سیٹلائٹ شمال مغربی چین میں واقع جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ-2ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا۔

(جاری ہے)

یہ سیٹلائٹ بنیادی طور پر نئی آپٹیکل امیجنگ ٹیکنالوجیز کی جانچ اور توثیق کے لیے استعمال کیا جائے گا۔یہ لانچنگ چین کے لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 599واں مشن تھا، جو اس سیریز کی مسلسل کامیابیوں اور جدید خلائی تحقیق میں پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :