پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے 4 سو سے زائد پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان

منگل 14 اکتوبر 2025 16:55

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان حسیب جاوید سومار میمن نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے 4 سو سے زائد پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس سمیت پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اے پی پی سے بات چیت کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیس کے 400 سے زائد افسران و جوان اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، موبائل ٹیموں اور ٹرانزسٹ ٹیموں کے ہمراہ بھاری نفری سمیت ضلع بھر میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز آن روڈ ہیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان حسیب جاوید سومار میمن نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ انہیں ممکنہ جسمانی معذوری سے بچایا جاسکے۔\378

متعلقہ عنوان :