ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کاجائزہ اجلاس

منگل 14 اکتوبر 2025 17:11

کوہستان لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمودکی زیر صدارت انسداد پولیومہم کے دوسرے روز کے اختتام پر ایوننگ ری ویو میٹنگ ڈپٹی کمشنر آفس کوہستان لوئر میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دوسرے دن کی ٹیموں کی کارکردگی، اہداف کے حصول، فیلڈ میں درپیش مسائل اور بہتری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کی جانب سے ٹیموں کی روزانہ کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان لوئر ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنرل اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :