سپریم کورٹ آف پاکستان کے زیرِ اہتمام "بین المذاہب ہم آہنگی اور بنیادی حقوق ’’ ایک آئینی تقاضا" کے عنوان سے سمپوزیم 16 اکتوبر کو ہوگا

منگل 14 اکتوبر 2025 22:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے زیرِ اہتمام "بین المذاہب ہم آہنگی اور بنیادی حقوق ’’ ایک آئینی تقاضا" کے عنوان سے سمپوزیم جمعرات 16 اکتوبر کو سپریم کورٹ آڈیٹوریم اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تقریب میں مختلف ممتاز قانونی، مذہبی اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔

سمپوزیم کا افتتاحی اجلاس دوپہر 1 بج کر 45 منٹ پر مندوبین کی آمد سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی تقریب سے کلیدی خطاب کریں گے جبکہ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ، سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ (MWL) ہوں گے۔تھیمیٹک سیشن میں مختلف موضوعات پر اہم تقاریر پیش کی جائیں گی، جن میں"ازدواجی اور خاندانی قوانین میں تفاوت" پر محترمہ رابعہ جویری آغا چیئرپرسن نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس خطاب کریں گی۔

"انصاف تک رسائی — ایک آئینی تقاضا" پر وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اظہارِ خیال کریں گے۔قانون کی بالادستی اور مذہبی ہم آہنگی" کے موضوع پر سینیٹر فاروق ایچ نائیک گفتگو کریں گے۔اختتامی اجلاس میں سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کریں گے۔