معدنی وسائل کو قومی امانت سمجھ کر حکومتِ وقت جامع معدنی پالیسی تشکیل دے، پروفیسر محمد سلفی

منگل 14 اکتوبر 2025 21:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) پاکستان خصوصاً بلوچستان،ضلع خوشاب و دیگر صوبہ جات کے مخصوص پہاڑوں میں بلاسٹ فرنس اور دیگر لوہے کو میلٹ کرنے والی بھٹیاں جن میں کوک، کالا پتھر اور (IRON ORE)کے پتھروں سے پاکستان میں صنعتی انقلاب برپا ہے لیکن ہمارے نا عاقبت اندیش مسلمان حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ پاکستان اسٹیل اور سینکڑوں دیگر ادارے جہاں (IRON PRODUCTS)نہایت اچھے انداز سے (QUALITY WISE)بہت اچھی تیار کی جاتی ہیں خدارا ان کو بند نہ کیا جائے بلکہ ان کارخانوں کو چلانے سے ہزاروں تجربہ کار افراد اور لاکھوں خاندانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے ان خیالات کا اظہار معروف دینی اسکالر پروفیسر محمد سلفی اور معاشی گھتیوں کو سلجھانے اور اسلامی معیشت پر مکمل گرفت رکھنے والے مدیر الجامعہ المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر ڈی ایچ اے فیز IVکراچی کے پروفیسر عثمان صفدر نے مدارسِ دینیہ کراچی سندھ کے مرکزی میڈیا ترجمان عبدالرحمٰن عابد راجپوت کو پاکستان میں موجود معدنی ذخائر پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ان مذہبی رہنمائوں نے کہا کہ برطانوی جریدہ اکانومسٹ کی حالیہ رپورٹ میں معدنی ذخائر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کے چاروں صوبوں کے خصوصی پہاڑوں میں ہر قسم کی معدنیا ت موجود ہیں اگر ان معدنیا ت کے ذخائر کا تخمینہ لگایا جائے تو یہ 150ارب ڈالر ز سے زیادہ کا بنتا ہے ان رہنمائوں نے کہا کہ ہم اگر اپنے مقامی تجربہ رکھنے والے افراد کو اور کان کنی کے ماہرین کے ذریعے پہاڑوں سے دھاتوں کے ذخائر نکال کر پوری دنیا کو فروخت کریں تو ہم آئی -ایم -ایف(IMF)اور سارے مالیاتی اداروں کے چنگل سے باہر نکل سکتے ہیں۔

پروفیسر عثمان صفدر نے کہا کہ ہمیں بد عنوانی، سیاسی عدم استحکام، ہر قسم کے سیکورٹی خدشات سے بالا تر ہوکر پاکستان کے خصوصی پہاڑوں سے معدنی ذخائر نکالنا ہوں گے تا کہ ہم IMFکے سود اور اربوں ڈالرز کے غیر ملکی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیںانھوں نے کہا کہ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا امریکہ کا 6روزہ آفیشل وزٹ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ہمارے وزیرِ خزانہ امریکہ میں اہم ترین مالیاتی اداروں کے ساتھ میٹنگز کریں گے تاکہ ہم پھر دوبارہ مزید دیارِ غیر سے قرضہ جات لے سکیں۔