قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ’’علاقائی ترقی میں CPEC اور BRI کا کردار ‘‘ کے عنوان پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی کا انعقاد

منگل 14 اکتوبر 2025 18:57

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں کے آئی یو چائنہ سٹڈی سنٹر کی جانب سے مرتب کردہ CPEC and BRI Nexus: Perspectives on Economy, Politics, Culture and Environment کی شاندار تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ وائس چانسلر جامعہ قراقرم پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ، ڈاکٹر فقیر محمد ڈائریکٹر چائنہ سٹڈی سنٹر اور خالد محمود عالم اسسٹنٹ پروفیسرچائنہ سٹڈی سنٹرکی جانب سے مر تبہ شدہ ایک جامع کتاب ہے۔

تقریب رونمائی میں جامعہ کے اساتذہ، محققین نے شرکت کی۔یہ کتاب CPEC اور BRI کے معاشی، سیاسی، ثقافتی اور ماحولیاتی پہلوؤں پر کثیر الجوانب کے نقطہ نظر پیش کرتی ہے اور پاکستان اور وسیع تر علاقے پر ان کی تبدیلی کی صلاحیت کے بارے میں وسیع معلومات فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

تقریب رونمائی نے جامعہ قراقرم کی چین-پاکستان تعلقات پر تحقیق کو آگے بڑھانے میں چائنہ سٹڈی سنٹر کے مرکزی کردار کو نمایاں کیا۔

تقریب میں وائس چانسلر کے آئی یوپروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر نے CPEC اور BRI کے سٹریٹجک اور ترقیاتی اثرات کو سمجھنے میں تعلیمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب علم کی اشتراک کو فروغ دینے اور پاکستان و چین کے درمیان روابط کومزید مضبوط کرنے میں ایک سنگِ میل ہے۔