ایل ڈبلیو ایم سی کا کمرشل مارکیٹس، مرکزی شاہراہوں پر خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے۔ترجمان

منگل 14 اکتوبر 2025 18:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں تمام کمرشل مارکیٹس، شاہراہوں، یو ٹرنز اور سروس لینز پر ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ تعینات ہے۔ ترجمان کے مطابق سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پر فیروز پور روڈ، جیل روڈ، شادمان مارکیٹ، لکشمی چوک، گلبرگ، برکت مارکیٹ، بیڈن روڈ اور ٹیمپل روڈ سمیت دیگر اہم تجارتی مراکز اور شاہراہوں پر مینوئل سویپنگ اور ویسٹ کلیئرنس آپریشن مکمل کیا گیا۔

(جاری ہے)

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ صاف ستھرا لاہور ہی ہماری اولین ترجیح ہے اس مقصد کے حصول کیلئے تمام افسران و ورکرز تینوں شفٹوں میں متحرک ہیں۔ تمام ٹائون منیجرز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ اپنے اپنے ٹائونز میں 100 فیصد ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کو یقینی بنائیں۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کوڑا کرکٹ گھر کے باہر نہ پھینکیں۔ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کے ساتھ تعاون کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے لیے ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔