اسلامیہ کالج پشاور میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم ،فائرنگ کے نتیجے میں 2طالب علم زخمی ہو گئے

منگل 14 اکتوبر 2025 20:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) اسلامیہ کالج پشاور میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2طالب علم زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

کالج انتظامیہ کے مطابق اسلامیہ کالج میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم ہوا ، جس دوران ہوائی فائرنگ سے 2طالب علم زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔زخمیوں میں شاہ فہد ولد اسد خان سکنہ تہکال بالا پشاور کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جس کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال سے نارتھ ویسٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔کالج انتظامیہ نے بتایا کہ ہاتھاپائی کا واقعہ سیاسی معاملے پر پیش آیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر 10طلباء کو حراست میں لے لیا ۔

متعلقہ عنوان :