آئیسکو نے سالانہ پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم مینٹینس پروگرام شیڈول جاری کر دیا

منگل 14 اکتوبر 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے سالانہ سسٹم مینٹیننس پروگرام کے تحت متعلقہ فیڈرز پر لئے جانے والے عارضی بجلی بندش شٹ ڈاؤ ن پروگرام کا شیڈول جاری کردیا۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق جی ایس او، کنسٹرکشن اور آپریشن ڈائریکٹوریٹ کے شٹ ڈاؤ ن کا آغاز 15 اکتوبر 2025 سے کیا جائے گا۔

114 سے زائد گرڈ سٹیشنز میں نصب پاور ٹرانسفارمرز اور ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی مینٹیننس اور بیلسنگ کی جائے گئی۔ 1300 سے زائد 11 کے وی فیڈرز کی مینٹیننس اور فیڈرز کے نزدیک درختوں کی ٹرمنگ کی جائے گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سالانہ پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم مینٹیننس پروگرام بجلی کی بلا تعطل فراہمی خصوصاً گرمیوں کے موسم میں یقینی بنانے، سسٹم پر اوور لوڈنگ، ٹرپنگ اور فالٹس پر قابو پانے اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن، 11 KV فیڈرز اور ٹرانسفارمرز کی لوڈ بیلنسنگ اور مستحکم ڈسٹری بیوشن سسٹم کے لئے ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

سالانہ سسٹم مینٹیننس کے تحت متعلقہ فیڈرز پر لئے جانے والے عارضی بجلی بندش شٹ ڈاؤن شیڈول کی مکمل معلومات آئیسکو کی آفیشل ویب سائٹ www.iesco.com.pk پر اپ لوڈ کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ معزز صارفین آئیسکو کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس فیس بک facebook.com/iescoofficialpk ، ٹویٹر (ایکس) x.com/iesco_official انسٹاگرام Instagram.com/iescoofficial وغیرہ کو بھی فالو کر کے بروقت اور پیشگی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔صارفین آئیسکو ہیلپ لائن نمبر118 یا کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبرز 0519252933 اور 0519252934 پر بھی کال کر کے مطلوبہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔