
ایئرپورٹس پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ
قومی ایئرلائن کو رواں سال جنوری سے ستمبر تک 90برڈ اسٹرائکس کا سامنا کرنا پڑا، رپورٹ
منگل 14 اکتوبر 2025 21:20
(جاری ہے)
لینڈنگ اور اپروچ کے دوران سب سے زیادہ برڈ اسٹرائکس ہوئیں، لینڈنگ میں 21جبکہ اپروچ میں 14واقعات پیش آئے۔
ایئر لائن حکام کے مطابق اے 320طیارے کے ساتھ سب سے زیادہ 68برڈ اسٹرائکس کے واقعات ہوئے، برڈ اسٹرائکس کے بڑھتے واقعات نے نجی ایئرلائنز کی پروازوں کے شیڈول پر اثر ڈالا۔ برڈ اسٹرائکس کے باعث کئی نجی پروازوں کو تاخیر اور فنی معائنے کا سامنا کرنا پڑا۔برڈ اسٹرائکس میں اضافہ ائیرپورٹس کے اطراف صفائی اور فضلہ کنٹرول کے نظام کی ناکامی کا نتیجہ ہے۔ پی آئی اے کے سیفٹی ڈپارٹمنٹ نے ائیرپورٹس پر برڈ کنٹرول سسٹم مزید مثر بنانے کی سفارش کر دی۔ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائنز کے برڈ اسٹرائکس کے واقعات پی آئی اے سے دو گنا زیادہ رپورٹ ہوئے جن کی مجموعی تعداد 180تک جا پہنچی ہے۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا کہ پرندوں کے تدارک اور فضائی سلامتی کے حوالے سے عالمی معیار کے مطابق اقدامات کیے جارہے ہیں، برڈ اسٹرائکس ایک عالمی نوعیت کا چیلنج ہے، جس کے اثرات موسم، شہری آبادی کے پھیلا اور ماحولیاتی عوامل سے بھی منسلک ہیں۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا کہ وہ متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ ہوائی اڈوں کے اطراف صفائی کے موثر انتظامات کرکے پرندوں کے خطرات میں کمی لائی جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
پی آئی اے اور اتحاد ایئرویز کا بین الاقوامی پروازوں میں توسیع کا معاہدہ
-
سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے رونا دھونا کیا اور نہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلائے، مریم نواز
-
لاہورمیں کرائم کم نہ ہو سکا، رواں برس سٹریٹ کرائم کے 3 ہزار سے زائد مقدمات درج
-
پاکستان میں ایڈز کے مریضوں میں خطرناک اضافہ، 9 ماہ میں 10 ہزار نئے کیس رپورٹ
-
طلال چوہدری نے دربار صوفی برکت علیؒ پر حاضری دی
-
ْکم از کم اجرت نہ دینے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے‘ منشاء اللہ بٹ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا سیلاب بحالی پروگرام 2025ء کا باقاعدہ افتتاح
-
مریم نواز کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلئے 100ارب روپے کے تاریخی امدادی پیکیج کا اعلان
-
گورنرسندھ کی دیوالی پر ہندو برادری کو مبارکباد
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی محمد دانیال کے والد کی نمازہ جنازہ میں شرکت
-
سپیشلائزڈ ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں 200 ٹرینرز کو مختلف شعبوں میں آن لائن تربیت دی جائیگی،رانا مشہود احمد خان
-
لاہور،9 ماہ میں خواتین و بچوں سے زیادتی کے 1164 مقدمات درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.