خدمت خلق کے اکائونٹ سے کروڑوں کی منی لانڈرنگ؛ ایم کیو ایم رہنما کی بریت کی درخواست پر نوٹسز جاری

ملزمان پر سماجی تنظیم خدمت خلق کے اکائونٹ کے کروڑوں روپے لندن بھیجنے کا الزام ہے،مقدمے میں بانی ایم کیو ایم، بابر غوری اور دیگر اشتہاری ہیں، استغاثہ

منگل 14 اکتوبر 2025 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ٹرانزیکشن کے مقدمے میں ایم کیو ایم رہنما احمد علی کی بریت کی درخواست پر پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کردیے۔

(جاری ہے)

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ٹرانزکشن کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں ایم کیو ایم کے رہنما احمد علی نے بریت کی درخواست دائر کردی، تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کردیے۔ استغاثہ کے مطابق مقدمے میں بانی ایم کیو ایم، بابر غوری اور دیگر اشتہاری ہیں۔ ملزمان کیخلاف سرفراز مرچنٹ نے مقدمہ درج کرایا تھا۔ ملزمان پر سماجی تنظیم خدمت خلق کے اکائونٹ کے کروڑوں روپے لندن بھیجنے کا الزام ہے۔