Live Updates

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات

منگل 14 اکتوبر 2025 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی سے ان کے آفس میں ملاقات کی جس میں گوادر کے پانی بحران کے خاتمے کے لئے عارضی طور پر پانی سپلائی کے بجائے مستقل حل کے لئے تجاویز پیش کئے یہ تجاویزات و مطالبات تحریری طور وزیر اعلیٰ کو پیش کئے گئے جس میں گوادر کو ٹینکرز سے پانی سپلائی کے بجائے جلد از جلد میرانی ڈیم سے کنکٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا کیونکہ ٹینکرز کے اخراجات ریلیف کم اور وسائل کا ضیاع زیادہ ہیں جبکہ اسی اخراجات میں میرانی ڈیم سے پائپ لائن کی تنصیب کی جاسکتی ہیجیونی میں پانی کے مستقل حل کے لئے شہزانک ڈیم کو جلد مکمل کرنے کی تجویز جبکہ پسنی، جیونی اور کارواٹ ڈسیلیشن پلانٹ کی فوری فعالیت جبکہ مزید علاقوں میں بھی ڈسیلیشن پلانٹ لگانے کی بھی تجویز پیش کی گئی اس کے علاوہ اورماڑہ اور پسنی میں پانی کے مستقل حل کے لئے بسول ڈیم کی فوری تکمیل اور ڈوسی ڈیم کو بذریعہ پائپ لائن پسنی سے کنکٹ کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازخان بگٹی نے ضلع گوادر میں پانی بحران سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گوادرکے عوام کے پانی کامسئلہ حقیقی ہے انشاء اللہ فوری طورمستقل طورپرحل کی کوشش کررہے ہیں صوبائی حکومت عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لیکر مسائل حل کریں گے۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات